مودی سرکار کا شدت پسندانہ رویہ تمام اقلیتوں پر حملہ ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی پر اکسانے والی ہندوتوا کانفرنس کیخلاف مودی سرکار کی مسلسل خاموشی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، مودی سرکار کا شدت پسندانہ رویہ تمام اقلیتوں پر حملہ ہے، ایسے عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی پر اجلاس ہوا، اجلاس کی کال انتہا پسندہند وتوا قیادت نے دی تھی، دسمبر میں ہوئے اجلاس پر مودی سرکار مسلسل خاموش ہے، سوال اٹھتا ہے کیا بی جے پی حکومت اس اجلاس کی حمایت کرتی ہے ؟ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے سائے میں ہندوتوا جتھے مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں، مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی پر اکسانے والی ہندوتوا کانفرنس کیخلاف مودی سرکار کی مسلسل خاموشی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، مودی سرکار کا شدت پسندانہ رویہ تمام اقلیتوں پر حملہ ہے، ایسے عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی پر اجلاس ہوا، اجلاس کی کال انتہا پسندہند وتوا قیادت نے دی تھی، دسمبر میں ہوئے اجلاس پر مودی سرکار مسلسل خاموش ہے، سوال اٹھتا ہے کیا بی جے پی حکومت اس اجلاس کی حمایت کرتی ہے ؟ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے سائے میں ہندوتوا جتھے مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں، مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔

شاہ زیب قتل کیس: مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی سے متعلق اہم انکشافات

شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کئی ماہ سے جیل کے بجائے نجی اسپتال میں زندگی گزار رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی گزری میں واقع غیر معروف نجی اسپتال میں رہ رہا ہے۔ شاہ رخ جتوئی اسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔ اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔ شاہ رخ جتوئی کو پرائیویٹ اسپتال میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر منتقل کیا گیا۔ محکمہ داخلہ جیل سے پرائیوٹ اسپتال منتقل کرنے کے پیچھے سندھ کی اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔ شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم اور قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا ہے۔
خیال رہے شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے: شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی ہوچکی، اب عملدرآمد کی طرف جا رہے ہیں، ای وی ایم کے معاملات اگلے مرحلے میں داخل ہوچکے، اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے، ای وی ایم سے انتخابات شفاف اور غیر متنازعہ ہونگے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد می نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ضروریات اور آمادگی سے آگاہ کیا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو ٹیسٹ اور ٹریننگ کی سہولت دیں گے، ای وی ایم کے ذریعے الیکشن میں ووٹ ضائع نہیں ہوگا، ای وی ایم سے الیکشن شفاف اور غیر متنازعہ ہوں گے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کیساتھ ہی نتائج مل جائیں گے، الیکشن کمیشن کسی بھی متعلقہ ادارے سے مدد مانگ سکتا ہے، الیکشن کمیشن کیلئے مالی و انتظامی تعاون یقینی بنائیں گے۔

جیکولین نے سکیش چندرا سے معاشقے پر خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم سکیش چندرشیکھر سے معاشقے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ جیکولین کی حال ہی میں فراڈ کیس کے ملزم چندرا شیکھر کے ساتھ ایک اور تصویر سامنے آئی ہے جس پر اداکارہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ جیکولین نے سوشل میڈیا رپورٹ میں لکھا کہ اس ملک نے لوگوں نے مجھے بہت عزت اور محبت سے نوازا ہے۔ اس میرے میڈیا کے دوست بھی شامل ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ میں اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہوں، لیکن مجھے امید ہےکہ میرے دوست اور مداح میرا ساتھ ضرور دیں گے۔ میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی میری ایسی کوئی تصویر عام نہ کریں جس سے رازداری متاثر ہو۔

جوکووچ مقدمہ جیت گئے، عدالت نے آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دیدی

آسٹریلیا کی عدالت نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے حکومت کی جانب سے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی حکام نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ائیرپورٹ پر روکتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا تھا جس پر عدالت نے جوکووچ کو ملک کرنے کا معاملہ پیر تک مؤخر کر دیا تھا۔

ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں شہزادی ڈیانا کی محبت کا کردار نبھائیں گے

اداکار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی نیٹ فلکس کی نامور سیریز ‘دی کراؤن’ کے پانچویں سیزن کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہمایوں سعید دی کراؤن میں شہزادی ڈیانا کی مبینہ حقیقی محبت پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار نبھائیں گے جنہیں ڈیانا ‘مسٹر ونڈر فُل’ کے نام سے پکارتی تھیں۔ ہمایوں سعید کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم گزشتہ روز صحافی حسن زیدی کی جانب سے ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کے کردار اور انہیں دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ حسن زیدی کی ٹوئٹ کے بعد شوبز کے کئی ستاروں نے ہمایوں سعید کی اس بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جس میں سرِ فہرست اداکارہ ماہرہ خان رہیں۔ اس کے علاوہ اداکار احمد علی بٹ، واسع چوہدری، علی ظفر اور عثمان خالد بٹ نے بھی ہمایوں سعید کو مبارکباد دی۔ ناصرف شوبز ستارے بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ہمایوں سعید کو نیٹ فلکس سیریز کے لیے منتخب کیے جانے پر بے حد خوش دکھائی دیے، ہمایوں سعید کا نام گزشتہ روز سے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں جہاں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کی کہانی دکھائی گئی ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں ڈیانا کی اچانک موت کا بھی ذکر ہے۔ خیال رہے کہ شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات برطانیہ کے رائل برامپٹن اسپتال میں اس وقت ہوئی تھی جب ڈیانا اپنے ایک دوست سے ملاقات کے لیے گئی تھیں جن کے دل کا آپریشن ہوا تھا، سرجن ڈاکٹر حسنات کو ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے۔

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، پارہ ایک بار پھر 9 تک گر گیا

کراچی میں سردی کی لہر مسلسل دوسری رات بھی برقرار رہی اور گزشتہ رات بھی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 2 روز کے دوران درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برفباری جاری، زمینی رابطہ منقطع

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں تین فِٹ سے زیادہ برف باری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ غذر میں نظامِ زندگی مفلوج ہوگئی۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں رزمک اور دیگر علاقوں میں بھی ہر طرف جمی برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ، نکیال کی وادیاں بھی برف سے ڈھک گئیں۔ رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارش اور برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے جبکہ اگلے 24گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اسکردو اور ہنزہ میں منفی 5، مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 1،گلگت اور چترال میں صفر، اسلام آباد میں1، پشاور میں 2، لاہور میں 9 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

لالیگا: سیویا نے گیٹافے کو ایک صفر سے مات دے دی

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں سیویا نے گیٹافے کو ایک صفر سے مات دے دی۔ اتوار کو کھیلے جانے والے دیگر میچز میں رائیو ویلکانو اور ریال بیٹس کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا جبکہ ایلاویزاور ایتھلیٹک کلب کے درمیا ن میچ بغیر کسی گول کے ڈرا رہا۔ لالیگا میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں رائیو ویلکانو اور ریال بیٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ریال بیٹس کے سرجیو نے گیند حریف کے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ دوسرے ہاف کے 25ویں منٹ میں رائیو ویلکانو کے بیلیو نے گول کرکے خسارہ پورا کردیا، جس کے بعد دونوں میں سے کوئی بھی گول نہ کرسکا اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔ دوسرے میچ میں پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ٹو ٹیم سیویا نے گیفافے کو ایک صفر سے ما ت دی، فاتح ٹیم کا گول 22 ویں منٹ میں رافا میر نے بنایا۔ اس کے علاوہ اتوار کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں اوسوسونا نے کیڈیز کو دو صفر سے مات دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے بڈیمیر اور اینرک برجا نے گول اسکور کیے۔ ایلاویز اور ایتھلیتک کلب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہوگیا، دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکی گئی تیسری بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی

چونیاں میں باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکی گئی تیسری بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی۔ ریسکیوحکام کے مطابق راجووال بی ایس لنک نہر سے تیسری بچی کی لاش بھی تلاش کرلی گئی ہے، مقتولہ 8 سالہ ملائکہ اور اس کی دو بہنوں کو ان کے سنگ دل باپ نے چند روز قبل گھریلو جھگڑے کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقتولہ کی دونوں بہنوں کی لاشوں کو پہلے ہی نہر سے نکال لیا تھا۔ اپنی بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم اسلم کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کی بیوی کی مدعیت میں بیٹیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔