تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں اہم سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔
ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق جے یو آئی کی جانب سے خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا، مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے خط میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے، ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں، اب ڈاکٹرز نے سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے، کارکنوں اور ہمدردوں کو ٹیلیفون کر کہ یا گھر پر آکر طبیعت پرسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain