تازہ تر ین

نواز شریف کے ویژن کے مطابق پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کروں گی: مریم نواز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی میں نئی ذمہ داری کیلئے اعتماد کرنے پر قائد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی مشکور ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن اور شہبازشریف کی رہنمائی میں پارٹی کو آرگنائز اور مضبوط کرنے کیلئے کام کروں گی۔
اہم ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ملک بھر میں پارٹی عہدیداروں اور ورکرز سے ملاقاتیں کروں گی اور جہاں ضرورت پڑی، پارٹی میں بہتری لائی جائے گی اور جدید طریقے اختیار کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain