تازہ تر ین

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سابق وزیر شیخ رشید کیخلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی اصغر کی مدعیت میں تھانہ بیروٹ میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، سابق وزیر کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے، مقدمے میں دفعہ 500 ، 504 ، 153 اور 506 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain