تازہ تر ین

پنجاب، خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات سے متعلق امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں دونوں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز بھی شریک ہوں گے، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز صوبوں میں امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے کہ دونوں صوبائی گورنرز نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کو پولنگ ڈے مقرر کرنے کی دارخوست کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain