اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ صدر نیشنل بینک کی تقرری کی منظوری دے گی، وزارت انسانی حقوق امتیاز بی بی کیس فیصلے پر عملدرآمد پر بریفنگ دے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں کریمنل لاز ترمیمی بل 2023 کی منظوری بھی دی جائے گی۔
