تازہ تر ین

پشاور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری میں بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں کوٹری سٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی، مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے سبب حیدر آباد سے کراچی کی آمدوروفت معطل ہوگئی، ٹرینوں کو حیدر آباد سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain