تازہ تر ین

بابراعظم ہر فارمیٹ کا نمبر ون کھلاڑی ہے، انضمام الحق

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا ہے کہ زلمی کو اپنے ٹیم کامبی نیشن پر فخر ہے، چھوٹی موٹی خامیاں کیریئر میں چلتی رہتی ہیں، بابراعظم ہر فارمیٹ کا نمبر ون کھلاڑی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پی ایس ایل سے کافی کھلاڑی سامنے آچکے ہیں، کھلاڑیوں کو نفسیاتی طور پر کافی فرق پڑا ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے سیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی پرفارمنس گزرتے وقت کے ساتھ بہتر ہوتی جا رہی ہے، پشاور زلمی کیلئے کھیلنا بابراعظم کیلئے بھی اچھا رہے گا اور زلمی کیلئے بھی، میں خود بھی بابراعظم کے ساتھ کام کروں گا جو میرے لیے ایک اچھا تجربہ رہے گا۔
انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وقت کی کرکٹ مختلف ہوا کرتی تھی، پی ایس ایل کی فیس دیکھ کر دل کرتا ہے کہ ہم بھی کھیل لیتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain