اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈنیلا گانیچ نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے۔
روسی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جب کسی سے غیر مطمئن ہوتا ہے تو وہ اس کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے،عمران خان کے معاملے میں یہ ایک اہم فیکٹر ضرور تھا مگر کلیدی نہیں۔
روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو وہ سازش کے باوجود وزیراعظم رہ سکتے تھے۔