تازہ تر ین

عمران خان کو پیشی کیلیے آخری موقع، 5 بجے پیش ہونے کاحکم

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیش ہونے کیلیے آخری موقع دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پانچ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیشی کے لیے آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے کہا اگر عمران خان کو پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کر یں گے
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے عدالے میں موقف اپنایا کہ مال روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ جام ہے۔آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ دے دیں ہم مال روڈ کلیئر کر دیں گے۔
انہوں نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم سے استفسار کیا کہ عمران خان کی درخواست کس نے کس کے کہنے ہر فائل کی؟
وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے دستخطوں سے یہ درخواست فائل نہیں ہوئی۔ میں نے کوئی درخواست فائل نہیں کی۔ وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہامیں عدالت سے حفاظتی ضمانت مانگ ہی نہیں رہا۔عمران خان کی درخواست ضمانت پر دستخط جعلی ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آپ کو چاہیے تھا معافی مانگتے۔اب میں شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔ آپ تسلی سے جواب تیار کیجیے گا۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اگر کل تک کا وقت دے تو عمران خان پیش ہوجائیں گے۔رجسٹرار نے گاڑی مسجد گیٹ سے داخل ہونے کی درخواست بھی مسترد کی۔ہمیں کہا گیا تھا کہ مال روڈ ٹریفک کے لیے فری ہوگا۔
وکیل نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی کے معاملے پر پولیس حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔میں عمران خان کو کل ہی پیش کر دوں گا۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم آنا چاہتے ہیں لیکن آنے نہیں دیا جا رہا۔آپ کسی کو بھی ساتھ بھیج دیں بیشک چیک کرلیں۔آپ 4یا5 بجے کےلیے رکھ دیں ہم ابھی پیش کر دیتے ہیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان لیڈر اور رول ماڈل ہیں ۔ہم نے آپکو بار بار موقع دیا۔جس طرح آپکو سہولت دی ایسی کسی نے نہیں دی ہوگی۔
وکیل نے عدالت میں عمران خان کو پانچ بجے تک پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو 5بجے تک پیش کرنے کی مہلت دے دی۔ کہا اگر عمران خان کو پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کر یں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain