`لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔