راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیدیا۔
پی ایس ایل سیزن 8 کا 23 واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے جس کیلئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
صائم ایوب نے 36 گیندوں 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، کپتان بابر اعظم 50 ،محمد حارث 9، ٹام کوہلر 36 ،رومن پاول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی پلئینگ الیون
لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی ٹیم محمد حارث، بابر اعظم ، صائم ایوب، ٹاپ کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ کان، وومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمر زئی، ارشد اقبال اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔
لاہور قلندرز الیون
پشاور زلمی کے خلاف مقابلے کے لئے لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون فخر زمان، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، سکندر رضا، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزے، شاہویز عرفان، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔
