اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا۔
سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی، درخواست عمران خان کی وکیل نعیم حیدر پنجوتھا اور انتظار حیدر پنجوتھا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/5-11.jpg)