تازہ تر ین

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس کی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر آج ہی تعمیل کروائے جانے کا امکان ہے جس کیلئے پولیس کی نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے پولیس کی نفری زمان پارک کی جانب رواں دواں ہے، پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز کے اوپر نوٹس موصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ چکے ہیں، پولیس کی بکتربند گاڑی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
قبل ازیں اسلام آباد کی لاہور آمد کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain