تازہ تر ین

زمان پارک میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر تصادم ، 56 پولیس اہلکار زخمی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے زمان پارک میں تحریک کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے ہونیوالے تصادم کے نتیجے میں 56 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
زمان پارک میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر تصادم کے نتیجے میں سروسز ہسپتال میں مجموعی طور پر 59 زخمی افراد لائے گئے جن میں 56 پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ تین سویلین افراد تھے۔
اب تک 56 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ تین پولیس اہلکار اس وقت زیر علاج ہیں جن میں دو پولیس اہلکار سرجیکل ایمرجنسی اورایک نیورو ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن شہزاد بخاری کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، میو ہسپتال میں تین پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا۔
واضح رہے کہ لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پولیس کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ، پولیس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain