اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ حسان نیازی کے خلاف الزامات کی تحقیقات ضروری ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حسان نیازی سے پستول اور گاڑی برآمد کروائی جانی ہے،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔
گزشتہ روز انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔