لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف کے خلاف درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزیر اعلٰی کے لئے خود کوئی نام دئیے تھے؟ وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہے، جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پوچھا کہ فریقین نے نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے کون سے نام دئیے تھے؟ وکیل نے جواب دیا کہ فریقین نے احد چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام دئیے تھے۔
جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، وکیل نے کہا کہ پہلے دن سے سب کو پتہ تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہونگے، وکیل۔ جس پر عدالت نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا پراسیس اختیار کیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد محسن نقوی کی بطور وزیر اعلٰی تقرری کی درخواست خارج کردی۔