تازہ تر ین

عمران کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ، وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پرچیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی، چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کیا عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی نہیں مل رہی؟
چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ کسی کو خطرات لاحق ہونے پر سکیورٹی کے کیا ایس او پیز ہیں؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت سی سکیورٹیز واپس لی تھیں، سابق چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی کو خطرہ ہو تو سکیورٹی دی جا سکتی ہے، کیا وہ ایس او پیز اب بھی اِن فیلڈ ہیں یا نہیں؟ یہ بھی دیکھ لیں۔
فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہا پولیس جس کے ماتحت ہے وہی دھمکیاں دے رہا ہے، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔
بعدازاں نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain