ریاض : (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہےکہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں یہ حکومت الیکشن سے فراری ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے، جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہے یا انارکی نے پھیلنا ہے اب معاملہ انصاف کے تقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن گیا ہے، اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہےاور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کابینہ ہر روز ایک نیا تماشہ لگادیتی ہے ، 85لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو 85ووٹ بھی نہیں لے سکتے، پی ڈی ایم کو اپنے کیسز میں ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہے ورنہ سپریم کورٹ نے یہ تو نہیں کہا کہ کس کو ووٹ دو ، وہ تو کہہ رہی ہے کہ صرف الیکشن کراؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوتین روز میں پاکستان واپس آکر پریس کانفرنس کروں گا۔
یاد رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔