تازہ تر ین

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جے یو آئی سربراہ، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کو تاریخی بحران ورثے میں ملے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان نے پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain