اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار کی جانب سے اسلام آباد کی مقامی عدالت کے 8 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کو ویسٹ کورٹ سے ایسٹ کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے، ویسٹ میں موجود دیگر 4 ججز کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
ایسٹ اور 4 ایسٹ میں موجود ججز کا تبادلہ ویسٹ میں کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد، سید فیضان حیدر اور فرخ فرید کو بھی ویسٹ سے ایسٹ بھیجا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ، محمد سہیل اور اویس محمد خان کا تبادلہ ایسٹ سے ویسٹ میں کر دیا گیا، سیشن جج ہمایوں دلاور سے جی بی وی اور اینٹی ریپ کورٹ کا چارج واپس لے لیا گیا۔