تازہ تر ین

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔
دونوں فریقین کی ملاقات کا مقصد مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں بشمول بارڈرسکیورٹی، مشترکہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور علاقائی اقتصادی روابط کو یقینی بنانا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر دفاعی پیداوار نے صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے پروان چڑھنے والے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
وزیر دفاعی پیداوار نے دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اسلامی جمہوریہ کے ایک موثر نمائندے کے طور پرسید محمد علی حسینی کے کردار کو سراہا۔
وفاقی وزیر نے ان کی وطن واپسی اور ان کی ذاتی زندگی میں برکتوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain