تازہ تر ین

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد میں درج تمام مقدمات اور طلبی کے نوٹسز کی کارروائی کو معطل کیا جائے، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملک کے مختلف تھانوں میں میرے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، ایک ہی نوعیت کے الزام میں متعدد مقدمات کا اندراج کیا گیا، کریمنل لاء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے، انسدادِ دہشت گردی کے قانون کو غلط استعمال کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain