تازہ تر ین

بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت روانہ ہوگئے، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے بھارت روانہ ہوئے، وہ بھارتی شہر گووا پہنچیں گے۔
پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain