تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، بلاول بھٹو

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ چکے ہیں اور کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سر زمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، بھارتی عوام میں کشمیر سے متعلق یکطرفہ بیانیہ چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اس کوشش میں ہے کہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے پروپیگنڈہ کا جواب دیا ہے، کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو بات نہیں ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے لوگ رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوتے ہیں، یہ جان کر حیرت ہوئی کہ بھارت میں بی جے پی کسی مسلمان سیاسی رہنما کو اسمبلی میں نہیں آنے دیتی، پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جس سے بھی ملاقات ہوئی اس نے سی پیک منصوبے کی تعریف کی ہے، بھارت کے سوا ایس سی او کا ہر رکن سی پیک کی تعریف کرتا ہے، دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا نے پہنچانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain