تازہ تر ین

عمران خان کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں کا جشن، مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ماڈل ٹاون لاہور میں واقع مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئی، لیگی رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ شرپسندوں کی جانب سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت سے کہوں گا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے اور راستوں کو بند کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورڈ پیشی کے موقع پر نیب راولپنڈ نے رینجرز کی مدد سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain