تازہ تر ین

مسلسل اطلاعات آ رہی ہیں کہ عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے، حماد اظہر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ مسلسل اطلاعات آ رہی ہیں کہ عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ یاد رکھیں اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو یہ قوم معاف نہیں کرے گی۔
تمام لوگ باہر نکلیں اور اپنے مقامی قیادت کے ساتھ پرامن احتجاج اور دھرنے دیں۔ یہ دھرنے عمران خان کی رہائی تک جاری رہیں گے۔کوئی آج گھر نا بیٹھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain