تازہ تر ین

صدر کو ثابت کرنا ہو گا وہ افواج کے کمانڈر انچیف ہیں یا عمران خان کے ٹائیگر: حمد اللہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صدر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ تینوں افواج کے کمانڈر انچیف ہیں یا عمران خان کے سکیورٹی چیف۔
اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی مل بیٹھنے اور مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، کیا وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی ملک میں تباہی، بربادی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں یا نہیں؟۔
ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا ہے کہ صدر صاحب واضح کریں پاکستان کے وفادار ہو یا عمران خان کے، پاکستان کے صدر ہو یا زمان پارک کے ٹائیگر ثابت کرنا ہوگا کہ آپ واقعی کمانڈر انچیف ہو، صدارت سے مستعفی ہو کر ایوان صدر خالی کرو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain