تازہ تر ین

بلدیہ عظمیٰ لاہور کا مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے ایم سی ایل نے منڈیوں کے قیام کیلئے محکمہ بلدیات سے 2 ارب روپے کے فنڈزمانگے تھے، فنڈز نہ ملنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا، ٹیکس لگنے سے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے بڑے جانور پر ایک ہزار، بکرے چھترے اور دنبے پر 500 روپے فی جانور ٹیکس وصول کیا جائے گا، کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے قیام پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فنڈز کا استعمال نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق شامیانے، جنریٹر، صاف پانی، عارضی بیت الخلاء کے بدلے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔
دوسری جانب لاہور میں کمرشل منڈیوں کی تعداد 13 سے کم کر کے 10 کر دی گئی ہے۔
لاہور میں لکھوڈیر، کاہنہ کاچھا، رائیونڈ روڈ، پائن ایونیو پر مویشی منڈی لگائی جائے گی، برکی روڈ، سگیاں روڈ اورعثمان غنی روڈ پر مویشی منڈی لگے گی، مناواں، این ایف سی سوسائٹی اور سندر روڈ پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain