لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو مقدمہ سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ چودھری پرویز الٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
