تازہ تر ین

شائی گل اور EVDEKI SAAT کوک اسٹوڈیو کے ساتھ نیا گانا”ون لو“ریلیز کرنے کیلئے مل گئے

پریس ریلیز۔۔۔۔۔شائی گل اور Evdeki Saat نے کوکا کولا کے عالمی میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے ساتھ اپنے پہلے اشتراکی پراجیکٹ کے تحت نیا گانا ”ون لو“ریلیز کیا ہے،کوک اسٹوڈیو کا پلیٹ فارم دنیا کے کونے کونے سے ابھرتے ہوئے اور کامیاب فنکاروں کو ایک جگہ جمع کرکے حقیقی جادو تخلیق کرتا ہے۔
کوکا کولا کا ‘Real Magic’ برانڈ فلسفہ انسانی تعلق کے جادو اور اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے اختلافات دنیا کو زیادہ حسین اور دلچسپ جگہ بناتی ہے۔یہ حقیقی زندگی کے لمحات اور جادو کا جشن ہے،جو اس وقت ہوتا ہے،جب لوگ اکھٹے ہوتے ہیں۔
انوشے بابر گل،جو کہ پیشہ وارانہ طور پرشائی گل کے نام سے مشہور ہیں،ایک 24سالہ پاکستانی گلوکارہ ہیں،جو لاہور میں پیدا ہوئیں اور یہیں پرورش پائی۔شائی کا سفر اپنی دوست کے کمرے سے شروع ہوا،جہاں انہوں نے پرانے پاکستانی گانے گانا شروع کئے اور انہیں اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا شروع کیا۔
پاپ کے ابھرتے ہوئے متبادل ناموں میں سے ایک Evdeki Saat کو 2014میں Eren Alici نے دریافت کیا،یوٹیوب پر Biraz Olsunگانے کے ساتھ ڈیبو کرتے ہوئے Evdeki Saatنے اس گانے کو زبان زبان پر لا کر نام پیدا کیا،اور اس کے بعد سے ان کی آواز سامعین کی ایک بڑی تعداد تک پہنچ گئی۔
ا س گانے کے حوالے سے Evdeki Saatکا کہنا ہے کہ ”میرے خیال میں کوک اسٹوڈیو میں بطور موسیقار شامل ہونا ہمیشہ سے ہی دلچسپ ہوتا ہے۔یہ پراجیکٹ خود بہت دلچسپ ہے،عالمی تعاون ایک ایسی چیز تھی،جس کا میں اپنے میوزک کیریئر میں ہمیشہ تجربہ کرنا چاہتا تھا،مجھے ہمیشہ موسیقی کی دوسری ثقافتوں سے جڑنا پسند ہے،شائی اپنی ثقافت کی ایک عظیم نمائندہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم موسیقار اور عظیم شخصیت بھی ہے،میں نے گانا بنانے کے ہمارے فیصلے کے چیلنجنگ عمل کا لطف اٹھایا۔“
شائی گل کا کہناتھا کہ ”ٹریک کی تحریک رومانوی،نئی محبت اور محبت کے کھلے اظہار کے موضوعات پر مبنی تھی،Evdeki کے ساتھ تعاون انتہائی خوش کن تھا،کیونکہ وہ ایک ہونہار اور مہربان شخص ہے،سب سے بڑھکر میں نے یہ محسوس کیا کہ ہم نے موسیقی کے لحاظ سے بہت زیادہ احساس پیدا کیا اورEvdeki نے اس تعاون کو اور زیادہ پرجوش بنا دیا۔“
ون لو کی ریلیز کے بعد اس سال کے کوک اسٹوڈیو کے ترانے کے گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی موسیقار Jon Batisteکے Be Who You Are (Real Magic)کی ریلیز ہے۔یہ9بالکل نئے ملٹی آرٹسٹ گانوں میں سے ایک ہے،اور ہر فنکار کے خصوصی کوک اسٹوڈیو سیشنز ہیں،جو جون اور جولائی میں تمام میوزک پلیٹ فارمز پر عالمی موسیقی کے شائقین کیلئے جاری کئے جائینگے۔
کوکاکولا کے گلوبل ہیڈ آف میوزک اینڈ کلچر مارکیٹنگ Joshua Burkeکا کہنا ہے کہ ”Collisions کوک اسٹوڈیو میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں،اور یہ تمام انواع اور ثقافتوں میں ناقابل یقین میوزک ٹیلنٹ کو ایک ساتھ لانے سے متعلق ہیں،تا کہ نئی نئی آوازیں تخلیق کی جاسکیں۔“
کوک اسٹوڈیو2023کیلئے امریکا،برطانیہ،کینیڈا،جنوبی افریقہ،کولمبیا،مصر،ہندوستان،پاکستان،بنگلہ دیش،ترکی،چین،کوریااور فلپائنسے اس وقت کے 16سے زائد سب سے بڑے موسیقی کے فنکاروں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔
.کمیلو (کولمبیا)
.نیو جینز(کوریا)
.جے آئی ڈی (امریکا)
.کیٹ برنس(برطانیہ)
.امیجن ڈریگنز(امریکا)
.سام اسمتھ (برطانیہ)
.دلجیت دو سانجھ(ہندوستان)
Evdeki Saat(ترکی)
inner City Youth Orchestra of Los Angeles (امریکا)
Nasty C(جنوبی افریقہ
Jessie Reyez (امریکا)
شائی گل (پاکستان)
شیریا گھوشل (ہندوستان)
XIN LIU (چین)
Zack Tabudlo(فلپائن)
ٓAfroto(مصر)
کوک اسٹوڈیو پلیٹ فارم عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے او ر مستند موسیقاروں کے درمیان حقیقی سرحدوں کے بغیر تخلیق اور تعاون کی ایک جگہ ہے،یہ یونیورسل میوزک گروپ کے تعاون سے تیار کیا گیا موسیقی پر مبنی تفریح میں عالمی لیڈرہے،یہ دنیا بھر کے فنکاروں کیلئے تخلیقی طور پر تعاون اور مختلف ثقافتوں کی آوازوں کے ساتھ تجربہ کا نادر موقع فراہم کرتا ہے،چاہے پنجابی موسیقی کو امریکا لے جاناہو،یا پھر جنوبی افریقی دھڑکنوں کو ہندوستان لانا ہو۔
کوک اسٹوڈیو پلیٹ فارم پر دستیاب مواد تک رسائی کیلئے شائقین https://www.coca-cola.com/cokestudio وزٹ کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain