تازہ تر ین

ملز سے 140 روپے فی کلو چینی خرید کر عوام کو اتوار بازاروں میں فروخت کریں گے ، محسن نقوی

۔(خبریں ڈجیٹل) نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا  کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر چینی فروخت کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

شوگر ملز مالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکاء اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain