ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 34 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنالیے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور شبمن گِل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شبمن 80 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، روہت 53، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 4 جبکہ چارتھ اسالنکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکا کے خلاف بڑا ہدف دیں اور پریشر میں لائیں۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں تبدیلی کی گئی ہے، شاردول ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔