سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 24گھنٹے سے زاٸد کا عرصہ گزر چکا ہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کسی مقامی عدالت میں پیش نہ کیا گیا اور نہ ہی میرے بڑے بھاٸی شیخ شاکراور اسٹاف ممبر شیخ عمران اور ڈراٸیور سجاد کے متعلق کچھ بتایا نہیں جارہا ہے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ اور سردار شہبازایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہاٸیکورٹ میں رٹ داٸر کر دی گٸی ہے جو کہ بروز منگل کل کے لٸے فکس کر دی گٸی ہے میں اور شیخ رشید احمد قانون کا سامنا کرنے کے لٸے تیار ہیں اگر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پر کوٸی مقدمہ ہے تو فوراً سے پہلے عدالت میں پیش کیا جاۓ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہاٸیکورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس مسٸلے کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ اداروں کو پابند کریں کہ وہ سینٸیر سیاستدان شیخ رشید احمد کو عدالت میں پیش کریں