تازہ تر ین

عارف والا: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق

عارفوالا: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پاکپتن روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں مزدور پول سیدھا کررہے تھے کہ اچانک پول بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو اور واپڈا کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے ہمیں پول کا کام کرنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، پولیس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو حراست میں لے لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain