تازہ تر ین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بھارت کی ذمے داری ہے، دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرریا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میزبان ملک کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں  بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں  ہوئی۔ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی  ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں ۔ پاکستان اس حوالے سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی تبت میں بین الاقوامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی، جس میں  دوطرفہ معاملات پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی الیکشن مبصرین کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خط لکھا ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تعاون کرے گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور جی سی سی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل  ہوئے ہیں۔ فریقین کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے جینوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ مل کر نفرت، منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ستمبر کے مہینے میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا  ہے۔ یہ مظالم جینوا کنونشن، اقوام  متحدہ  کے طے کردہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain