اسلام آباد: چیرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کےلیے الیکشن کمیشن نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سیکورٹی کے بہانے باقی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جارہا، پروڈکشن آرڈر جاری کریں تاکہ چیئرمین پی ٹی آئی یہاں پیش ہوں۔
ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو پہلے یہاں آتے نہیں تھے اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں، آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں، پروڈکشن آرڈر ہم جاری کر دیتے ہیں اور سیکیورٹی کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھ دیتے ہیں۔
ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم فرد جرم عائد کردیں گے۔ کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔