تازہ تر ین

ناگن ڈرامے کی نامور اداکارہ کی بہن اور انکے شوہر اسرائیل، حماس جنگ میں ہلاک

معروف بھارتی ڈرامے ناگن سے مشہور ہونے والی اداکارہ مادھورا نائیک کی بڑی بہن اور انکے شوہر اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے خبر شیئر کی کہ میری بڑی کزن بہن اور انکے شوہر کو بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا، آج مجھے اور میرے خاندان کو جس غم اور جذبات کا سامنا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی بہن کو ایک “محبت کرنے والی” شخصیت کے طور پر بیان کیا جو ہمیشہ میرے لیے موجود رہتی تھیں جبکہ بہنوئی ایک “محنتی اور سرشار” آدمی تھے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ”دہشت گردی کے حملے میں ہمارے پیارے کزن کے المناک نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے تاہم انکی مہربانی اور محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میری دعائیں ان کے اور تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain