اسلام آباد: جنگلوں میں طوطوں کی تعداد کم ہونے سے بچانے کیلئے اسلام آباد میں طوطوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پالتو طوطوں اور ان کے مالکان کو خصوصی شناختی نمبر جاری کئے جائیں گے۔ چوزوں کو ٹانگوں کی ایک قریبی انگوٹھی سے باندھا جائے گا۔
طوطوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والے مالکان کو 25ہزار تک جرمانے کئے جائیں گے اور ان کے طوطے ضبط کرلئے جائیں گے۔ طوطوں کے چوزے فروخت کرنے والوں کو 5ہزار فی چوزہ جرمانہ کیا جائیگا۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ طوطوں کو رجسٹر کرکے شناختی کارڈ جاری کرے گا۔
ترجمان وائلڈ لائف بورڈ نے کہا ہے کہ اپنے طوطے کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹر کروائیں، غیر رجسٹرڈ پرندوں کے لیے ضبطی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جنگلی طوطوں کو پکڑنے والوں بھی جرمانہ کیا جائے گا۔
طوطوں کی رجسٹریشن 31 دسمبر 2023 تک مفت ہے۔ یکم جنوری سے 29 فروری رجسٹریشن فیس5000 روپے ہوگی۔ بالغ پرندوں کے لیے رجسٹریشن 28 فروری 2024 کو بند ہو جائے گی۔
رجسٹرڈ بریڈرز اور پرندوں کے شوقین افراد قانونی طور پر جنگلی پرندوں کو حاصل کرنے سے گریز کرنے کے پابند ہیں۔