پاکستان تحریک انصاف میں اہم تقرریوں کا معاملہ
نومنتخب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اہم جماعتی عہدوں پر تقرریاں کر دیں۔
شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین، چودھری پرویز الہٰی مرکزی صدر مقرر۔
فردوس شمیم نقوی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، مشتاق احمد غنی اور قاسم خان سوری کو مرکزی نائب صدور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
تمام تقرریوں کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے