کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتے کو لاہور اور کراچی بالترتیب پہلے اوردوسرے نمبر پر ریکارڈ ہوئے۔
بین الاقوامی ادارے ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورآلودہ فضاؤں کے ساتھ دنیا بھرمیں 363 پرٹیکیولیٹ کے ساتھ پہلے نمبرپر رہا، کراچی 252 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پرریکارڈ ہوا۔
گھانا کا شہر ایکرا 207 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ 202 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبرپررہا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 تا 200 آلودہ، 200 تا 300 آلودہ ترین جبکہ 300 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے۔