تازہ تر ین

پارٹی سے انتخابی نشان واپس لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پارٹی سے اس کا نشان واپس لینے کا مطلب پارٹی کو ختم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب کوئی فیصلہ آتا ہے تو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، یہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ پر بھی حملہ آور ہیں، اور الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات شفاف تھے، جس طرح ہم نے شفاف الیکشن کروائے کسی نے نہیں کروائے، ان کی کوشش ہے پی ٹی آئی کے پاس بلا نہ رہے، پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی بلا ہے، کسی پارٹی سے اس کا نشان لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملات دیکھنے کا اختیار نہیں، اگر آپ پی ٹی آئی سے نشان لیں گے تو ریزرو سیٹیں کس کو ملیں گی؟ کیا تیسری قوتوں کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کس سمت چل پڑے گا، کیا یہ بہتر نہیں کہ عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے، الیکشن کمیشن میں ہم نے دو پٹیشنز فائل کی ہیں، 80 سے زیادہ کیسز ہیں جو الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain