پاکستان کی سب سے بڑی ٹیک کانفرنس و نمائش1لاکھ سے زائد شرکاء،250مقررین،500کمپنیوں کی شرکت اور100ملین ڈالرز کے50سے زائد ایم او یوز پر دستخط کے ساتھ اختتام پذیر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی ٹیک کانفرنس و نمائش کے تیسرے اور آخری روز 100ملین ڈالرز کے50سے زائد ایم او یوز پر دستخط ہوئے،درحقیقت یہ معاہدے اور ان کے مالی اثرا ت پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اہم کردار ادا کرینگے۔
FUTURE FESTکے اختتامی روز ہونے والے اہم معاہدوں میں GINKGOاور سلطنت سعودی عرب کی
DIGGIPACKSکے درمیان سرمایہ کاری اور عالمی توسیعی شراکت داری کی باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط شامل ہیں،جس کے تحت Bridging کی سعودیہ میں لانچنگ اور سعودی عرب کی کمپنی Tracking.me کی جانب سے پاکستانی کمپنی ٹیلی میٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی خریداری شامل ہے۔مزید بر آں ٹریکنگ اور ٹیلی میٹکس،Tracking.meاورFori Inc،ری اسکلز اور
PNY ٹریننگ،Saudi Azm – Ejad Labs – MK, Ejad Labsکے ایورسٹ اسکوائر مینجمنٹ،Octek کے
Saudi Azmاور Classera کے Ejad Labsکے ساتھ معاہدے شامل ہیں۔
مزید بر آں ری اسکلز اور PITB،Gingko Retail Gained InvestmentاورCraftoo,،vFAIRSانسٹی ٹیوٹ آف انٹر پرینیور شپ اورPAFLA،اور ہوم کیئر کیلئےNUST’s E-clinic devicesکے دو کمپنیوں کے ساتھ رسمی شراکت داری کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس ایونٹ کا بطور مہمان خصوصی افتتاح کیا،اس کے علاوہ متعدد حکومتی نمائندوں نے اس تین روز ہ ایونٹ میں بھرپور شرکت کی،جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر برائے آئی ٹی ڈاکٹرارسلان خالد،وزارت خارجہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرق وسطیٰ رضوان سعید شیخ،اورپاکستان کے وزیر خارجہ کے سابق مشیر جناب عمران اختر بھی شامل تھے، جنہوں نے 2020 میں بانی رکن کے طور پر ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں پاکستان کی شمولیت کا آغاز کیا اور اس کی قیادت کی۔
اس تین روزہ ٹیک کانفرنس و نمائش میں 1لاکھ سے زائد شرکاء نے شرکت کی،دنیا بھر سے500کمپنیاں شریک ہوئیں اور15ممالک کے250سے زائد مقررین اور150بین الاقوامی مہمان موجود تھے۔
تقریب کے آخری روز کی اہم جھلکیوں میں کوک اسٹوڈیو سیزن کے پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان(زلفی) کی کوک اسٹوڈیو کے منیجر ذیشان حیدر سکندر کے ساتھ فائر چیٹ،اور بانی و سی ای او فاؤنڈرز کلب انٹر نیشنل طحہ میمن،سی ای او Enablers,ثاقب اظہر،بانی و سی ای او
Scary Ammiعائشہ ناصر،صدر و بانی سی ای او کلب پاکستان اعجاز ناصر،چیف ٹیکنالوجی افسر ID- Ware, علی حسنین رضوی،سی ای او MWANموبائل Andreas Tsindos،سی ای او mGadgets, محمد خانانی،وائس پریذیڈنٹ
Technology tkxeحسیب خان،سی ای او آذاد چائے والا انسٹی ٹیوٹ آذاد چائے والا اورشریک بانی RAWTSمرزا سعد بیگکی بات چیت شامل تھی۔
Future Fest 2023 میں سعودی اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹلسٹ کے ایک تاریخی وفد نے بھی شرکت کی،جس نے پاکستانی کمپنیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سرمایہ کاری،شراکت داری،ایکیوزیشنز اور ہنر مندوں کی بھرتیوں کیلئے ملاقات کی۔
پاکستان کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کیلئے،ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے وقف Future Fest 2023میں 50سے زائد صنعتوں کے رہنما زندگی کے مستقبل پر بات چیت کے حوالے سے جمع ہوئے۔کاروباری افراد،فیصلہ سازوں،پالیسی سازوں،ترقی پسند سوچ رکھنے والوں،سرمایہ کاروں، اوراختراع کاروں نے موجودہ دور کے اہم ترین پہلوؤں اور
#SaveTheFutureمیں ٹیکنالوجی کے مثبت کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
سیشنز میں ماسٹر کلاسز،فائر سائیڈ چیٹس،اور صنعت کے سرکردہ رہنماؤں کے پینل مباحثے شامل تھے،جنہوں نے web3,،اسکیلنگ ٹیک،ورلڈ ویو،گیمنگ،اسٹوری ٹیلنگ،موسیقی،پالیسی،گورننس،ایجو کیشن ٹیک اور مہارتوں کے متنوع موضوعات پر بات چیت کی۔
اس تقریب میں Future Fest کی آئندہ تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا اور آئندہ برس پاکستان کی یہ سب سے بڑی ٹیک کانفرنس و نمائش 2تا4فروری2024کو ہوگی۔

رجسٹرڈ ماہی گیروں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کی منظوری

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی میں رجسٹرڈ ماہی گیروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ منظوری محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی، محکمہ ماہی گیری میں رجسٹرڈ ماہی گیروں کی تعداد 89886 ہے۔
پہلے مرحلے میں گوادر اور دوسرے مرحلے میں ضلع لسبیلہ اور حب کے ماہی گیروں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہوگا، ہیلتھ کارڈ کی منظوری سے ساحلی پٹی سے وابستہ ماہی گیروں کے طبی مسائل و مشکلات کا ازالہ ممکن ہو گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب کو تقرری پر مبارکباد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ‏وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب کو تقرری پر مبارکباد دی۔
ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‏پاکستان اور چین ہمہ موسمی شراکت دار اور دوست ہیں، پاکستان اور چین کی باہمی حمایت اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، ‏بلاول بھٹو نے جنیوا کانفرنس میں چین کی فعال شرکت اور حمایت پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

حج درخواست گزاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی قرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج درخواست گزاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی قرار دے دیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ درخواست گزاروں کیلئے پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی میعاد 26 دسمبر 2023 ہو گی، حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور جلد حتمی حج پالیسی کا اعلان کریں گے۔

جب تک بلاول حکومت کا حصہ ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا: قمر زمان کائرہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب تک بلاول بھٹو حکومت کا حصہ ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے آزاد کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے آنے کے بعد بجلی، گیس مہنگی ہوئی ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ لوگ ناراض ہیں، بچے بھوکے ہیں بلاول بھٹو کو احساس ہے۔
انہوں نے مزید کہا اگر ہم یہ فیصلے نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائےگا، نوجوانو! عمران خان کی باتوں میں نہیں آنا، نوجوان لیڈر بلاول بھٹو ہے اس کے ویژن پرعمل کرو۔

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ اسدعمر، فواد چودھری اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف بھی فیصلہ کل سنایا جائےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل ہی محفوظ کیا گیا تھا۔
واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے باعث کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی دارخوست کر رکھی ہے۔

جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالر امداد کا اعلان

جنیوا: (ویب ڈیسک) جنیوا میں ہونے والی ریزیلینٹ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے امداد کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔
کانفرنس میں سب سے بڑی امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی جانب سے کیا گیا جنہوں کے پاکستان کیلئے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا کہا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک یہ رقم 3 سال میں پاکستان کو فراہم کرے گا، اس کے بعد ورلڈ بینک کی جانب سے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔
کانفرنس میں امریکا کی جانب سے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا، جرمنی پاکستان کو مزید 89 ملین یورو فراہم کرے گا، چین کی طرف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید 10 کروڑ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جاپان بھی مزید 77 ملین ڈالرامداد دے گا، یورپی یونین کی جانب سے بھی 93 ملین ڈالر کا اعلان ہوا ہے۔
فرانسیسی صدر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور: (ویب ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کے ریکارڈ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیل کے مطابق آگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے ریکارڈ روم میں لگی، ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق 2 فائر وہیکلز جائے حادثہ پر بھیجی گئی ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مواقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپوزیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی

پشاور: (ویب ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے لئے ریکوزیشن میں جمع کرا دی گئی۔
اے این پی اراکین اسمبلی نے سیکرٹری اسمبلی کو اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی، اجلاس اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور باقی پارلیمانی لیڈر کی مشاورت سے بلایا گیا، ریکوزیشن میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدامنی اور دیگر ایشو شامل ہیں۔
سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ ہم انتظار میں تھے کہ صوبائی حکومت اسمبلی اجلاس بلائے گی لیکن وہ نہیں بلا سکی، امید کرتے ہیں کہ بر وقت اجلاس شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آئینی حقوق سے دستبردار نظر آرہی ہے، خیبر پختونخوا اور اس کے عوام کو فٹبال بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ہماری مطلوبہ تعداد پوری، وزیر اعلیٰ (ن) لیگ کا ہو گا: رانا تنویز

مریدکے: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری مطلوبہ تعداد پوری ہے، وزیر اعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دس دنوں میں سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے، ان کا پاکستان تباہ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، عمران حکومت نے خیبر پختونخواہ نو سو ارب کا مقروض کردیا اسحاق ڈار نہ ہوتے تو ڈالر تین سو روپے کا ہوتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کی ٹیم دن رات معیشت ٹھیک کرنے لگی ہے، مریم نواز کا تین گھنٹے گلے کا آپریشن ہوا ہے، میاں نواز شریف جنیوا کسی مشن نہیں مریم کیساتھ گئے ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔