سقوط ڈھاکہ: مشرقی پاکستان کو جدا ہوئے 52 برس بیت گئے

سقوطِ ڈھاکا کو آج 52 سال مکمل ہوگئے۔ قیامِ پاکستان کے 24 بعد آج ہی کے دن ملک کا مشرقی بازو ہم سے الگ ہوگیا تھا۔ اس سانحے میں کس کا کیا کرداررہا یہ فسانہ اب تاریخ کے صفحات کا حصہ ہے۔

ملک کے قیام کی سلور جوبلی منانے سے قبل ہی ہم ملک کے بڑے بازو سے محروم ہوگئے۔ سابق مشرقی پاکستان قدرت کی فیاضیوں سے مالا مال خطہ تھا۔ اس خطے کے مکین بھی وطن کو چاہنے اور اس چاہت کے اظہار میں کسی سے کم نہ تھے۔ بے مثال جغرافیائی فاصلے اور رنگ، نسل، زبان اور ثقافت کے غیر معمولی فرق کے باوجود سابق مشرقی پاکستان کے مکین دین کی رسی کو تھام کر مغربی مغربی بازو میں آباد ہم وطنوں سے جڑے ہوئے تھے۔

16 دسمبر کو سقوطِ ڈھاکا سے قبل 24 برس تک سابق مشرقی پاکستان کے مکین ہر بحرانی کیفیت میں باقی ملک کے ساتھ کھڑے رہے۔ 1948 میں کشمیر کے محاذ پر دادِ شجاعت دینے کا مرحلہ ہو یا 1965 کی جنگ، بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے معاملے میں سابق مشرقی پاکستان کے ہم وطنوں نے بھی باقی ملک کا بھرپور ساتھ دیا اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے۔

سقوطِ ڈھاکا کے اسباب کا تجزیہ کرنے والوں نے بہت کچھ لکھا ہے۔ پاکستانی تجزیہ نگاروں کے علاوہ غیر ملکی مبصرین نے بھی اس سانحے پر بہت کچھ لکھا ہے۔ سقوطِ ڈھاکا میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پڑوسی ملک کے لکھاری اور تجزیہ کار بھی قومی مفادات کے تحت متنازع نوعیت کے مضامین اور کتابیں لکھتے رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی بہت سے لکھنے والون نے سقوطِ ڈھاکا کے اسباب کے تجزیے کے ذریعے قوم کو سوچنے اور سمجھنے کی تحریک دینے کی کوشش کی ہے۔

عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب درخواست مسترد

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کردیا دیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر ٓسماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب ٹیم جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت پرعدالت کو آگاہ کیا۔

نیب نے عدالت سے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

تہران: ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔

ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔

 

 

ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں طلبا کیلئے مفت سفری سہولت ختم

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کو ختم کردیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا کہ طلبا و طالبات کے لیے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پراس سہولت کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔

حکومت کا ٹانک میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے ٹانک میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک بیان میں سٹس (ر) ارشد حسین نے کہا کہ ٹانک میں پولیس جوانوں نے انتہائی جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ان پولیس جوانوں کی بہادری دوسرے جوانوں کے لیے قابل تقلید ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، اس کے ساتھ ہی نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بہادری سے شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

رحیم یار خان: 6 مسلح ڈاکو تاجروں سے 18 کروڑ روپے کا سونا چھین کر فرار

رحیم یارخان میں 6 ملسح ڈاکو صرافہ تاجروں سے 18 کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل پر6 مسلح ڈاکو بیوپاریوں سےسونے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجروں کو فائرنگ کی کرکے زخمی بھی کردیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت تقریباً 18 کروڑ سے زائد ہے، ادھر زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی اور ڈاکوؤں کی تلاش میں شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔

لواری ٹنل کے اطراف برفباری سے سے وادی کا حسن نکھر گیا، کالام میں درجہ حرارت منفی پانچ ریکارڈ

دیربالا میں لواری ٹنل کے اطراف میں ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لواری ٹنل سڑک پر ٹریفک کی روانی جاری ہے جبکہ برفباری سے وادی کی حُسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابردالود رہنے کا امکان ہے۔

نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور بنوں کے اضلاع میں صبح اور شام دھند پڑنے کا امکان ہے۔

کالام میں پارہ نقظہ انجماد سے گر گیا جس کا درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 91 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دیر منفی 3، چترال منفی 1، پاراچنار صفر، مالم جبہ 1 اور تخت بھائی میں 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

نیب نے فوا د چوہدری کی جیل میں گرفتاری ڈال دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے ان کی گرفتاری ڈال دی۔

فواد چوہدری پہلے سے ہی اینٹی کرپشن کیس میں جوڈٰیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب نے عدالت کی اجازت کے بعد ان وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا تھا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔

نیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے وارنٹ کی تکمیل اور تفتیش سے متعلق نیب درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر نیب حکام اور تفتیشی افسر پیش ہوئے۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چوہداری کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،۔

نیب نے استدعا کی کہ فواد چوہدری جوڈیشل اورعدالت کی کسٹڈی میں ہیں، ان سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے فوادچوہدری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فواد چوہدری سے نیب وارنٹ پر تعمیل کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نےفراڈ کیس میں گرفتار فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی تھی۔

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کو خرید لیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) نے سیلولر کمپنی ٹیلی نار پاکستان خرید لی۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان خریداری کے لیے ناروے کے ٹیلی نار گروپ کو  108 ارب روپے کی بولی دی گئی تھی۔

بولی ٹیلی نار پاکستان کی سو فیصد خریداری کے لیے نقد اور قرض کو نکال کر دی گئی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق پی ٹی سی ایل اس خریداری کی ادائیگی بیرونی قرض سے کرے گی۔

ٹیلی نار پاکستان کے پاکستان میں ساڑھے چار کروڑ سبسکرائبرز ہیں، کمپنی نے ستمبر تک 12 مہینوں میں 112 ارب روپے کمائے تھے۔

خریداری مکمل ہونے سے پی ٹی سی ایل7کروڑ افراد کو موبائل، فکسڈ اور مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ٹی سی ایل کا انتظامی کنٹرول متحدہ عرب امارات کی کمپنی اِتصالات کے پاس ہے۔ اس سے پہلے سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفی گیورا نے پاکستان میں دس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ، جب کہ سعودی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے چالیس فی صد شیئرز خریدنے کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ؛ ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی 8 ویں پوزیشن

کوالا لمپور: ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں تھامس نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جسے پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے خوبصورت گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

21ویں منٹ میں ارجنٹینا کے تھامس نے پینلٹی کارنر کے زریعے دوسرا گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلادی۔ جسے پاکستان کے ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک کے زریعے گول اسکور کرکے برابر کردیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف کے 39ویں منٹ میں ارجنٹینا کے رومیرو نے فیلڈ گول جبکہ باٹیسٹا نے 44 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 2-4 کی برتری دلادی۔پاکستان کی جانب سے 49ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک کے ذریعے ہیٹرک کرتے ہوئے تیسرا گول اسکور کیا۔

بعد ازاں ارجنٹینا کی جانب سے 50ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے اگناشیو نے، 56ویں منٹ میں جیوان نے فیلڈ گول سکور کرکے ارجنٹینا کو 3-6 سے فتح دلائی۔