تازہ تر ین

‘ہر فلم میں پاکستان ہی کیوں؟ کبھی چین پر بھی بمباری کرلیا کرو’، بھارتی اداکار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ بنانے پر بھارتی فلم انڈسٹری کو چھاڑ پلا دی۔

کمال راشد خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی ‘فائٹر’ پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے، اُنہوں نے کہا کہ “فلم میں ہریتھک روشن کہتے ہیں کہ ہم تیار ہیں اور اب ہم پاکستان پر بمباری کرنے والے ہیں”۔

بھارتی اداکار نے ہریتھک روشن کے اس ڈائیلاگ پر سوال کیا کہ “مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ہر فلم میں پاکستان پر ہی کیوں بمباری کی جاتی ہے؟ کبھی چین پر بھی بمباری کرلیا کرو، چین بھی ہمارا دشمن ملک ہی ہے، چین پر بمباری کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟”

اُنہوں نے فلم کا ایک اور سین بیان کرتے ہوئے کہا کہ “اُس کے بعد ہریتھک روشن دو تین ساتھی آفیسرز کو لیکر جاتے ہیں اور ہاتھا پائی کرکے پاکستان کو مکمل طور پر تباہ کردیتے ہیں، تو میں یہاں بالی ووڈ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہر دوسری تیسری فلم میں ہمارے بہادر اداکار پاکستان کو تباہ کرکے آجاتے ہیں تو پھر یومِ دفاع پر بھارتی فوج کے ہتھیاروں پر لاکھوں، کروڑوں پیسے کیوں خرچ کیے جاتے ہیں؟”

کمال راشد خان نے کہا کہ “میں تو کہتا ہوں کہ ہر 6 مہینے بعد ہریتھک روشن کو ہی پاکستان بھیج دیا کریں تاکہ وہ پاکستان کو تباہ کردے، پھر بھارتی فوج کا تو کوئی کام ہی باقی نہیں رہے گا”۔

بھارتی اداکار نے آخر میں یہ سوال بھی کیا کہ “جب آپ دس بار پاکستان کو تباہ کرچکے ہیں تو ہر فلم میں پاکستان کیسے واپس آجاتا ہے؟”

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، تین منٹ سے زائد دورانیہ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے اور ساتھ ہی فلم میں حقائق کو توڑ موڑ کر دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مخالف فلم، شوبز اسٹارز کی دیپیکا اور ہریتھک روشن پر کڑی تنقید

فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

’فائٹر‘ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا ور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب 25 جنوری 2024 میں اسے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain