کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کی گئی۔
ایف سی نے بلوچستان سے سندھ کی جانب غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔
اسمگلرز 10 ٹرکوں میں تقریبا 3 لاکھ 79 ہزار لیٹرز ایرانی ڈیزل سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا