تازہ تر ین

گٹارسٹ عدنان آفاق کینسر سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

ملک کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

معروف گٹارسٹ عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کی ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔

عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور وہ متعدد فنکاروں کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جبکہ رواہ ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور سماجی تحفظ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا پاکستان کے معروف گٹارسٹ عدنان آفاق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے ۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ عدنان آفاق گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے، عدنان آفاق کا اس طرح چلے جانا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے لیے بڑا نقصان ہے۔

آرٹس کونسل پاکستان نے اپنے پہلے ایلومنی فیسٹیول کے اختتامی دن عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain