تازہ تر ین

حاسدین نے شاہ رخ خان پر چیزیں پھینکیں، جونی لیور کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اسٹار جونی لیور نے انکشاف نے کیا ہے کہ فلم ‘یس باس’ کے پریمیئر کے دوران حاسدین نے اپنا غصہ اُتارنے کے لیے میگا اسٹار شاہ رخ خان پر چیزیں پھینکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین اسٹار جونی لیور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں 90 کی دہائی کی متعدد فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر بات کی۔

جونی لیور نے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ سُپر ہٹ فلم ‘بازیگر’ میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 1991 میں فلم ‘بازیگر’ میں ایک ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا، اس وقت تک وہ ‘راجو بن گیا جنٹلمین’ اور چند دیگر فلمیں کر چکے تھے لیکن میں اس وقت شاہ رخ خان سے زیادہ مشہور تھا۔

کامیڈین اسٹار نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ تر لوگ مجھے جانتے تھے کیونکہ میں ایک اسٹار تھا جبکہ شاہ رخ خان نے اس وقت اپنے کیریئر کا آغاز ہی کیا تھا لیکن ہم دونوں کا تعلق کافی اچھا بن گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ایکشن سین اور ڈانس کرنے میں اچھے نہیں تھے لیکن انہوں نے سخت محنت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ ان کو اچھی طرح سے پرفارم کریں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایکشن سین اور ڈانس کرنے میں ماہر ہوگئے۔

جونی لیور نے فلم ‘یس باس’ کے پریمیئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لندن میں فلم ‘یس باس’ کے پریمیئر میں شرکت کی تھی، اس دوران میں نے خواتین کو شاہ رخ خان کے لیے دیوانہ ہوتے دیکھا، خواتین شاہ رخ خان کو بےحد پسند کرتی تھیں۔

کامیڈین اسٹار نے مزید کہا کہ خواتین میں شاہ رخ خان کی مقبولیت دیکھ کر مرد حضرات شاہ رخ خان سے حسد کرتے تھے، اسی حسد اور نفرت کے چکر میں شاہ رخ خان پر چیزیں بھی پھینکی گئیں لیکن اداکار نے کبھی کسی کے نفرت انگیز رویے کا جواب نہیں دیا اور اپنی پوری توجہ کام پر مرکوز کی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جونی لیور نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے جن میں ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘کرن ارجن’، ‘بازیگر’، ‘کبھی خوشی کبھی غم’ اور ‘اشوکا’ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain