تازہ تر ین

پی ایس ایل میچ میں ’ثانیہ مرزا‘ کے نعروں پر ثناء جاوید کا ردعمل وائرل

پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید کو دیکھ کر چند تماشائیوں نے شعیب کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ننعرے لگا ڈالے۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ثناء شعیب ملک کو سپورٹ کرنے پہنچی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ باؤنڈری وال کے پاس سے گزر رہی تھیں، کہ اسی دوران اداکارہ کو مخاطب کر کے چند شائقین نے ثانیہ مرزا کے نام کو پکارنے لگے۔

یہ نعرے سن کر ثناء جاوید کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ایک لمحے کو دھیان تو دیا، لیکن کچھ کہنے یا ردعمل دینے کے بجائے اپنے کام سے کام رکھنے کو ترجیح دی۔

شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو 20 جنوری 2024 کو دی تھی۔ اچانک سُنائی جانے والی یہ خبر سبھی کے لیے خاصی حیران کُن تھی۔

اس شادی کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب میں طلاق کی قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہوا جب بھارتی ٹینس اسٹار کے والد کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لے لی ہے۔ یہ ثناء جاوید کی بھی دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل وہ گلوکار عمیر جسوال کی اہلیہ تھیں۔ دونوں اکتوبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب دونوں نے نکاح کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹائی تھیں۔ تاہم اس جوڑے نے بھی علیحدگی سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain