تازہ تر ین

ودیا بالن کا نام استعمال کرکے ملازمتوں کا جھانسہ دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اُن کے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کی ٹیم نے اداکارہ کے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو تلاش کرلیا ہے جو ودیا بالن کا نام استعمال کرکے لوگوں کو بالی ووڈ میں ملازمتوں کا جھانسہ دیتا تھا اور بدلے میں لوگوں سے پیسے بھی بٹورتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس شخص نے ودیا بالن کے نام سے ناصرف انسٹاگرام بلکہ جی میل اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا تھا اور پھر معصوم لوگوں کے بےوقوف بناکر اُنہیں لوٹتا تھا۔
ودیا بالن نے ممبئی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اُس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ وہ جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرکے بلاک کریں۔

واضح رہے کہ ودیا بالن اپنی نئی فلم “دو اور دو پیار” کی ریلیز کے منتظر ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم “نیت” میں نظر آئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain